“مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو اشتعال انگیز بیان پر گرفتار”

“کراچی میں آفاق احمد کی گرفتاری: مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین کو پولیس نے حراست میں لے لیا”

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو گرفتار کرلیا گیا
مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو اشتعال انگیز بیان پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو کراچی میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا گیا۔
، پولیس نے انہیں اشتعال انگیز بیان پر گرفتار کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ آفاق احمد کے کہنے پر کراچی میں مال بردار گاڑیاں جلائی گئیں۔
، کورنگی میں مال بردار گاڑیوں کو جلانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق آفاق احمد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
لانڈھی اور کورنگی تھانے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی۔قبل ازیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد کا کہنا تھاکہ صرف 40 دن میں92 افراد ٹرکوں اور ڈمپروں کے نیچے کچلے گئے۔
، ہم نے ہیوی ٹریفک شہر میں آنے کی اجازت نہ دینے کا خیرمقدم کیا۔
، بعض مقامات پر ٹریفک حادثات پرمشتعل افراد نے گاڑیوں کو آگ لگائی، لانڈھی میں عوام گزشتہ روز کے حادثےکی وجہ سے مشتمل تھے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں