“جامعہ زکریا کی آکشن کمیٹی تحلیل: کرپشن کی شکایات پر فوری کارروائی”
ملتان(نمائندہ خصوصی) کرپشن کی شکایات سامنے آنے پربہاالدین زکریا یونیورسٹی کی املاک اور کاروباری پوائنٹس کو ٹھیکے پر دینے کے لئے آکشن کمیٹی تحلیل کردی گئی ہے۔سینئر ایڈیشنل رجسٹرار(ڈائریکٹراسٹیٹ)کامران تصدق کوہٹاکر وٹرنری سائنسزکے ڈاکٹر میاں اویس کو چیئرمین آکشن کمیٹی بنادیاہے۔
سابق چیئرمین کامران تصدق اب کمیٹی کے ممبر بھی نہیں ہونگے۔ان کی جگہ شعبہ اسٹیٹ کے امیر حمزہ آکشن کمیٹی کے ممبر ہونگے۔ذرائع کے مطابق جامعہ زکریاکی زرعی اراضی کے ساتھ دوسرے کاروباری پوائنٹس کی نیلامی اور کرائے پر دیئے جانے کے معاملات میں کرپشن سامنے آنے پر وائس چانسلر زبیراقبال غوری نے آکشن کمیٹی تحلیل کرتے ہوئے نئی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
زرعی اراضی کی پیمائش اور تقسیم میں جامعہ زکریا کے پٹواری اللہ بخش پر بھی کرپشن کے سنگین الزامات ثابت ہوچکے ہیں۔پٹواری اللہ بخش چونکہ سابق رجسٹرار صہیب راشد لودھی کادست راست رہاہے اور اس پر اب بھی سابق رجسٹرار صہیب راشد ولدمنشی بشیر لودھی کی عنایت ہےجس کی وجہ سے پٹواری اللہ بخش پر کرپشن کے ساتھ جامعہ کو مالی نقصان پہنچانے کے بھی الزامات عائدہوتے رہے ہیں لیکن مؤثر کارروائی نہیں ہوسکی۔بتایاگیاہے کہ مختلف پوائنٹس کی نئی آکشن کل متوقع ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں