ملتان کو خوبصورت اور منظم ٹریفک نظام کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائینگے:سی ٹی او

“ملتان میں ٹریفک نظام کی جدید اصلاحات اور شہریوں کی سہولت”

ملتان(نمائندہ خصوصی)چیف ٹریفک آفیسر(سی ٹی او)سردارموارہن خان سے پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن

(PUWF)ریجنل چیئرپرسن شاہدہ پیرزادہ شہگی نے ملاقات کی ہے۔سردارموارہن خان نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ملتان خطے کادل ہے اور اپنی تاریخی اور ثقافتی ورثے کے ساتھ ساتھ جدید ترقی کی طرف بھی بڑھ رہا ہے اور اس کے لئےایک منظم ٹریفک نظام کی اشد ضرورت ہے۔ٹریفک نظام کو بہتر سے بہتربناکر ملتان کو خوبصورت اور منظم بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے جو شہریوں کے لیے سہولت اور ترقی کا باعث بنیں گے۔
انہوں نے کہاکہ ٹریفک کے نظام میں بہتری، تجاوزات کے خاتمے، اور عوامی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے کئی عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سی ٹی اونے کہاکہ ملتان کو خوبصورت بنانے کے اقداما ت میںشہر کی سڑکوں اور چوراہوں کو جدید طرز پر ڈیزائن کرناصفائی ستھرائی کو یقینی بنانا اور سڑکوں کے اطراف میں درخت و پودے لگاناغیر قانونی بینرز، پوسٹرز اور دیواروں پر لکھائی کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔ تجاوزات کے خلاف مہم بارے بتاتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ فٹ پاتھ اور سڑکوں پر غیر قانونی دکانوں اورسٹالز کے خلاف آپریشن شہری راستوں کو کھلا رکھنے اور پیدل چلنے والوں کے لیے آسانی پیدا کرناٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والے غیر قانونی پارکنگ ایریاز کا خاتمہ3 ہے۔شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہترکرنے کے لئےجدیدٹریفک مینجمنٹ سسٹم متعارف کراناسگنل فری چوراہے اور سمارٹ ٹریفک لائٹس کا قیام ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری اور صفائی ستھرائی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ملتان کو ایک مثالی شہر بنایا جا سکے۔شاہدہ پیرزادہ شہگی نے ملتان میں جدید سگنل کی تنصیب کی خوش آئند قرار دیاہے۔شاہدہ پیرزادہ شہگی نے کہاکہ شہریوں میں ٹریفک کاشعور اجاگر کرنے کے لئے شعوری مہم ضروری ہے۔شہریوں کو چاہیے کہ وہ ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریںشاہدی پیرزادہ شہگی نے کہاکہ سی ٹی اوملتان سردار موارہن خان کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے شہر میں مثبت تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، اور عوام بھی ان اصلاحات کا خیرمقدم کر رہے ہیں۔
اگر اسی جذبے اور محنت کے ساتھ کام جاری رہا تو مستقبل میں ملتان ایک ماڈل سٹی کے طور پر ابھرے گا۔سردار موارہن خان نے پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کی ریجنل چیئرپرسن شاہدہ پیرزادہ شہگی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ دفاتر میں خواتین ملازمین کی ہراسمنٹ کی حوصلہ شکنی کرناچاہیئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں