“یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری: کرونا وباء میں مداخلت کا معاملہ”
یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری
ملتان کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
ملتان کی مقامی عدالت میں کرونا وباء کے دوران کار سرکار میں مداخلت کرنے کا کے معاملے میں عدالتی حکم عدولی پر گیلانی برادران کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد حسن مغل نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی، علی موسیٰ گیلانی، علی قاسم گیلانی اور رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔
عدالت نے حکم دیا کہ تھانہ چہلیک پولیس ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرے۔
مقامی عدالت نے سابق رکن پنجاب اسمبلی عثمان بھٹی سمیت 19 دیگر افراد کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے،
تھانہ چہلیک میں ملزمان پر کرونا وباء کے دوران سرکاری آرڈینینس کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں