ہونہار اسکالر شپ پروگرام کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم، طلبہ کیلئے خصوصی سہولت
ہونہار اسکالر شپ پروگرام کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہونہار اسکالر شپ پروگرام کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم کردی گئی۔
طلبہ کی سہولت کیلئے وائٹس ایپ، لینڈ لائن نمبرز اور ای میل جاری کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایت پر ہونہار اسکالر شپ پروگرام کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم کردی گئی۔
ہونہار اسکالر شپ اسکیم کیلئے طلبہ واٹس ایپ، لینڈ لائن نمبرز اور سوشل میڈیا پر صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک رابطہ کرسکتے ہیں۔
ہیلپ لائن ڈیسک پر طلبہ و طالبات انفارمیشن اور درپیش ممکنہ شکایات سے متعلق فوری حل کیلئے رابطہ کرسکتے ہیں۔
ہیلپ لائن کیلئے لینڈ لائن نمبرز 04۔99231903۔042 جبکہ واٹس ایپ کیلئے 4002777-0303 اور 4002999-0303 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
ہونہار اسکالر شپ پروگرام سے فائدہ اٹھانے کیلئے طلبہ و طالبات آن لائن بھی اس ای میل ایڈریس پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
complainthonhaar@punjabhec.gov.pk
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہیلپ ڈیسک طلبہ کے مسائل کے فوری حل کیلئے قائم کی گئی ہے۔
، ہونہار طلبہ بس پڑھنے پر توجہ دیں، فیس کی ادائیگی ہماری ذمہ داری ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں