جب کچھ غلط کیا ہی نہیں تو ریفرنس کا ڈر کیسا: جسٹس منصو ر

“جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ جب کچھ غلط کیا ہی نہیں تو ریفرنس کا ڈر کیوں ہوگا؟”

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ کسی سے کوئی ذاتی عناد یا اختلاف نہیں۔
، جب کچھ غلط کیا ہی نہیں تو ریفرنس کا ڈر کیوں ہوگا۔
سپریم کورٹ میں حلف برداری تقریب کے بعد جسٹس منصور علی شاہ کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کہا جاتا ہے کہ آپ لوگ کام نہیں کرتے؟
جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے جواب دیا کہ مقدمات نمٹانے کی شرح دیکھ لیں۔
، کس کے کتنے فیصلے قانون کی کتابوں میں شائع ہوئے سب سامنے ہے۔
، تمام ریکارڈ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ابھی تو حلف برداری کے بعد چائے پینے آیا ہوں۔
صحافی نے سوال کیا کہ سنا ہے آپ کے خلاف ریفرنس آ رہا ہے؟
جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے جواب دیا کہ ریفرنس جب آئے گا تب دیکھی جائے گی۔
، کچھ غلط کیا ہی نہیں تو ریفرنس کا ڈر کیوں ہونا، اللہ مالک ہے، ڈرے تو وہ جس نے کچھ کیا ہو۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں