“پاکستان کے قرضہ اور ایکویٹی میں نمایاں بہتری آئی: وزیر خزانہ”
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے وفد نے ملاقات، جس میں مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے قرضہ اور ایکویٹی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
آئی ایف سی نے گرین انرجی، ڈیٹا سینٹرز، زرعی سپلائی چین کی بہتری، ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے وفد نے ملاقات کی۔
، جس میں ایم ڈی اور ایگزیکٹو نائب صدر مختار دیوپ، ریجنل نائب صدر، ریجنل ڈائریکٹر مشرق وسطیٰ، پاکستان اور کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک بھی شامل تھے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایف سی کے نجی شعبے کے ساتھ حالیہ معاہدوں کو سراہا۔
، وزیر خزانہ نے وفد کو پاکستان کی معاشی استحکام سے متعلق بریفنگ دی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈیوس ملاقات کے بعد پاکستان کے قرضہ اور ایکویٹی میں نمایاں بہتری آئی۔
انہوں نے کلیدی ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں