“الیکشن ٹریبونل ملتان: انتخابی عذرداریوں کی سماعت میں غیر ضروری تاخیر”
ملتان ( نمائندہ خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے تین ہفتے گزرنے کے باوجود تاحال ملتان اور ڈیرہ غازی خان ڈویثرنوں کی انتخابی عذرداریوں کیلئے کوئی نیا ٹریبونل نہیں بنایا جس کی وجہ سے تمام پراسس رک گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کے اسلام آباد ٹرانسفر اور ان کی بطور قائمقام چیف جسٹس تقرری کی وجہ سے ملتان کا الیکشن ٹریبونل غیر فعال ہوگیا ہے۔اور نئے الیکشن ٹریبونل کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔
یادرہے کہ مہربانو قریشی دختر مخدوم شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عاید کیاتھا کہ انتخابی عذر داریوں کو نمٹانے میں غیر ضروری تاخیر کی جارہی ہے ایک سال گزرنے کے باوجود ابھی ابتدائی نوٹس جاری ہورہے ہیں۔
لگتاہے کہ انتخابی دھاندلی کا فیصلہ اسمبلی کی مدت پوری ہونے کے بعد آئے گا ۔ جنوبی پنجاب میں صرف ایک الیکشن ٹریبونل بہاولپور میں کام کررہا ہے جو مظفرگڑھ۔رحیم یارخان ۔بہاولنگر۔بہاولپور کی انتخابی عذرداریوں کی سماعت کررہاہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں