پارٹی سے نکالے جانے کا ذمہ دار سلمان اکرم راجا ہے، شیر افضل

“پی ٹی آئی سے نکالے جانے پر شیر افضل مروت کا سلمان اکرم راجا پر الزام”

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے خود کو پارٹی سے نکالے جانے کا ذمہ دار سلمان اکرم راجا کو قرار دے دیا۔
سابق پی ٹی آئی رہنما نے شکوہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بس کان میں بات ڈالنے کی دیر ہوتی ہے، اور لوگوں کی قسمت کے فیصلے ہو جاتے ہیں۔
، مجھے نکالے جانے کا جواب پارٹی کے پاس بھی نہیں ہے۔
شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی میں بانی کی رہائی کی نہیں، عہدے لینے کی سیاست ہو رہی ہے۔
سینئر پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نے اعتراف کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کان کے کچّے ہیں۔
، اقتدار کے دوران بھی پارٹی رہنماؤں کا ان سے یہ شکوہ رہتا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
، شوکاز کا جواب نہ دینے پر انہیں پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں