دنیا کے لیے چین کی ترقی بہت سودمند ہے‘ آصف علی زرداری

“آصف علی زرداری نے کہا کہ چین کی ترقی دنیا کی فلاح کے لیے ہے”

صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نےکہا ہے کہ دنیا کے لیے چین کی ترقی بہت سودمند ہے۔
، کیونکہ چین کبھی کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتا۔
چین کے دورے کے دوران چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نےکہا کہ چین کی تیز رفتار ترقی اور تبدیلی بہت متاثرکن رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین میں ہرکوئی اپنےکام سے کام رکھتا ہے، اور اس سے اجتماعی طور پر چینی قوم کو فائدہ ہوتا ہے۔
آصف زرداری نے کہا کہ وہ جب بھی وہ بیجنگ آئے تو انہوں نے شہر میں واضح تبدیلی دیکھی۔
، بطور پڑوسی ملک ہمیں چین سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف امن مذاکرات پر یقین ہے بلکہ چین کےساتھ دوستی پر بھی اعتماد ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں