ملتان میں حسن سوالی چوک پر ٹریفک حادثہ، زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل
ملتان(کرائم رپورٹر)حسن سوالی چوک پر ٹریفک حادثہ ، دوگاڑیاں اورموٹرسائیکل آپس میں ٹکرانے سے 6 افراد جاں بحق ، 8 زخمی ہوگئے۔
، زخمیوں کو نشترہسپتال منتقل کردیا گیا تفصیل کے مطابق ملتان کے علاقے حسن سوالی چوک پٹرول پمپ کے قریب ہفتہ کی رات گئے خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ۔
ریسکیوذرائع کے مطابق نجی بس کمپنی کی ہائی روف ویگن ، کار اورموٹرسائیکل آپس میں ٹکراگئے جس کے نتیجے میں چھ افراد موقع پر جاں بحق جبکہ آٹھ شدید زخمی ہوگئے۔
اطلا ع ملنے پر ریسکیوون ون ٹوٹو کی امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں ۔
جنہوں نے چارزخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی جبکہ دیگرچارزخمیوں کو نشترہسپتال منتقل کردیا ۔
، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں بھی ہسپتال منتقل کردی گئیں بعد ازاں سڑک سے متاثرہ گاڑیوں کو بھی ہٹادیا گیا اورٹریفک کی روانی کو بحال کردیا گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں