سیاسی و سماجی تنظیموں کاپی ٹی وی ملتان سنٹر ہراسمنٹ واقعات پراعلیٰ حکام کو درخواست بھیجنے کا فیصلہ

پی ٹی وی ملتان سنٹر میں ہراسمنٹ: تنظیموں کا اعلیٰ حکام کو درخواست بھیجنے کا فیصلہ

ملتان(نمائندہ خصوصی)ملتان کی مختلف شہری، سماجی اور سیاسی تنظیموں نےپی ٹی وی ملتان سنٹر میں ہراسمنٹ کےبڑھتے واقعات پرمشتمل ایک تفصیلی درخواست اعلی ٰحکام کو بھیجنے کا فیصلہ کیاہےجس میں ذمہ داروں کے خلاف میرٹ پر کارروائی کی استدعاکی جائے گی۔
اس سلسلہ میں تین تنظیموں کو گزشتہ روزایک اجلاس ہواجس میں مزید تنظیموں کو ساتھ ملاکر پی ٹی وی ملتان سنٹر میں اخلاقی اقدار کاگلاگھونٹے والوں کے خلاف یک زبان ہوکر ملک کی سیاسی،عسکری قیادت سمیت حکام کو تفصیلی خطوط بھیجے جائیں گے۔
اس سلسلہ میں دوسرے مرحلے میں ملتان میںمظاہرے بھی کئے جائیں گے اور یہ سلسلہ مخصوص گروپ کے خلاف کارروائی نہ ہونے تک جاری رہے گا۔
بتایاگیاہے کہ ملتان کی تنظیموں نے پی ٹی وی ملتان سنٹر میں بدانتظامی کی وجہ سے خواتین کی ہراسمنٹ کے بڑھتے واقعات اور انکوائریوں میں سست روی کے حوالے سے صدر پاکستان،وزیراعظم،سپیکر قومی اسمبلی،اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی،چیئر مین سینٹ،ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر،چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر،چیف جسٹس آف پاکستان،چیف جسٹس لاہور کورٹ پنجاب،کورکمانڈر ملتان،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف،گورنر پنجاب ،وفاقی محتسب اور صوبائی محتسب برائے خواتین کو الگ الگ درخواستیں بھجوائی جائیں گی۔
جن میں پی ٹی وی ملتان سنٹر میں ہونے والی خواتین کی ہراسمنٹ کرنے والوںکے خلاف نوٹس لیتے ہوئے میرٹ پر کارروائی کرنے کی استدعاکی جائے گی۔
بتاگیاہے کہ 8مارچ کو خواتین کے عالمی دن پر بھی دفاتر میں کام کرنے والی خواتین کے ساتھ ہراسمنٹ کرنے والوں اور ان کاساتھ دینے والوں کے خلاف احتجاج کیاجائے گا۔
پی ٹی وی ملتان سنٹر میں سابق جی ایم شفقت عباس کیس کی انکوائری سست روی کی وجہ سےبھی سوال اٹھ رہے ہیں۔
تمام معاملات کی دستایزات کے ساتھ حکام کو خطوط لکھے جائیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں