“کُرم امدادی قافلے پر فائرنگ، سکیورٹی بڑھانے کے لیے 407 اہلکار بھرتی”
کُرم ‘ امدادی قافلے پر فائرنگ، چیک پوسٹوں کیلئے407 اہلکار بھرتی
خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں اشیائے خور و نوش لے جانے والے امدادی قافلے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس نے امدادی سامان لے جانے والے ٹرک پر فائرنگ کی تصدیق کردی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کرم کےعلاقہ اوچت کے مقام پر اشیائے خور و نوش لےجانے والےقافلے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
پولیس حکام کے مطابق قافلے میں موجود ٹرک کو فائرنگ کانشانہ بنایاگیا۔
، فائرنگ کے بعد قافلے میں شامل زیادہ تر ٹرک واپس ٹل روانہ کر دیے گئے۔
دریں اثنا، خیبر پختونخوا حکومت نے کرم میں سکیورٹی پوسٹوں پر تعیناتی کے لیے 407 اہلکار بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس کو ضلع کرم میں پائیدار امن کے لیے صوبائی حکومت کے فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں