سابق حکومت نے دہشتگردی پر سمجھوتہ کیا: اسحاق ڈار

دہشتگردی پر سمجھوتہ، اسحاق ڈار نے کالعدم ٹی ٹی پی کے افراد کی واپسی پر بات کی

سابق حکومت نے دہشتگردی پر سمجھوتہ کیا، اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ 2018 میں بننے والی حکومت نے دہشتگردی پر سمجھوتہ کیا، کالعدم ٹی ٹی پی کے35 سے40ہزار لوگ پاکستان واپس آئے۔
نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا چکی ۔
2018 میں بننے والی حکومت نے دہشتگردوں کے معاملے پر سمجھوتہ کیا ۔
کالعدم ٹی ٹی پی کے 35 سے 40 ہزار لوگ پاکستان واپس آئے۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک بچانے کیلئے مشکل فیصلے کیے۔
بھیانک معاشی صورتحال کی سمت تبدیل کی ۔ اتنے بڑے گڑھے میں گر کر نکلنا آسان نہیں تھا۔
پاکستان کو سفارتی تنہائی کاشکار کہا جاتاتھا وہ فیز ختم ہوگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی ریٹ22 فیصد سے کم ہوکر12 فیصد پر آچکا، زرمبادلہ کے ذخائربڑھ چکے۔
،ایکسپورٹس بھی بڑھ رہی ہیں، پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف دنیا کررہی ہے، ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی معاشی پالیسیوں کو سراہا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں