عوام کو سستی انرجی کی فراہمی اولین ترجیح ہے، مصدق ملک

مصدق ملک کی پالیسی: سستی توانائی عوام تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شیل گیس کے ذخائر موجود ہیں۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان میں شیل گیس کے ذخائر موجود ہیں۔
ٹائٹ گیس کی پالیسی تیارکرلی ۔آن شور اورآف شور پر بھی مراعات دیں گے ۔
وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ توانائی کی مقامی پیداوار پر توجہ مرکوز ہے ۔ عوام کو سستی انرجی کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
آف شور میں 40سال بعد 40 بلاکس آکشن کیے ہیں، انرجی سیکٹر میں 3 شعبوں پر کام کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئل سیکٹر کو جدید ٹیکنالوجی پر شفٹ کرنا ہوگا،۔
اعتماد پیدا کریں کہ ہم ایک قوم ہیں، لڑائی جھگڑے کے بجائے ترقی پر توجہ ہونی چاہیے۔
، غریب کے لیے توانائی کی قیمت کم کرنا اس وقت ہمارا فوکس ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں