پاکستان چین اور امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے، بلاول بھٹو

“پاکستان چین اور امریکا کے تعلقات میں بلاول بھٹو کا اہم بیان”

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ڈیل میکر ہیں۔
پاکستان امریکی صدر کےساتھ انگیج ہوسکتاہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کے ساتھ امن یا کم از کم تجارت یا انگیجمنٹ کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے ممالک کوجوڑنے کیلئے پل کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔
کچھ ممالک امریکا چین مسابقتی صورتحال کافائدہ اٹھارہے ہیں۔
مگر پاکستان، امریکا اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کرسکتا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ڈیل میکر ہیں پاکستان امریکی صدر سے انگیج ہوسکتاہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں