پاکستان کی معیشت ڈیفالٹ سے بچ کر استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے: نواز شریف
سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے واپس آیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان کی ملاقات ہوئی ۔
جس میں ساہیوال، خانیوال، ملتان، لودھراں، وہاڑی اور بہاول نگر ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی نے شرکت کی۔
محمد نواز شریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹری سے اتار دیا گیا۔
سیاست میں گند ڈال کر اسے تباہ کیا گیا، بد تہذیبی، بدتمیزی ،بغض اور انتقام کوسیاست بنادیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ معیشت اور اقدار تباہ کیں، جمہوریت کی پیٹھ میں خنجر گھونپا گیا۔
، پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے واپس آیا ہے، ۔
شہبازشریف کی محنت سے معاشی استحکام واپس آیا ہے، پالیسیوں کے تسلسل سے معاشی ترقی یقینی ہوگی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں