سراج الحق کا بیان: افغان تعلقات بگڑنے سے دونوں ممالک کو تباہی ہوگی
سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے بگڑتے تعلقات دونوں ممالک کے لیے تباہی ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ صوبائی حکومت کا جرگہ مرکز کی حمایت کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتا۔
، مرکز کی موجودگی میں صوبائی حکومت کا افغانستان سے مذاکرات کرنا قومی پالیسی کے خلاف ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ ایک صوبہ آج افغانستان سے بات کر رہا ہے تو کل بھارت سے بھی کرے گا۔
، مجھے کیوں نکالا، مقبول نعرہ بن چکا ہے، شہبازشریف بھی جلد مجھے کیوں نکالا کا نعرہ لگائیں گے۔
سابق امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان حکومت اور اپوزیشن دونوں کے ساتھ ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں