پنجاب حکومت کی ترجمان بغیر حقائق بیانات دیتی ہیں، شرجیل میمن
کراچی: وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ترجمان بغیر حقائق بیانات دیتی ہیں۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراطلاعات پنجاب نے ٹریفک حادثات پر سیاست کی کوشش کی۔
، پنجاب کی وزیراعلیٰ، وزیراطلاعات بغیر تیاری کے بیانات دیتے ہیں، پنجاب حکومت کی ترجمان بغیر حقائق بیانات دیتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیدرآباد، سکھر روڈنیشنل ہائی وے اتھارٹی کا ہے، حیدرآباد تا سکھر روڈ مکمل نہیں ہوا یہ وفاقی حکومت کی نااہلی ہے۔
، حکومت سندھ نے وفاق کو اس روڈ کے لیے 7 ارب دیے آج تک مکمل نہیں ہوا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا سندھ میں مینڈیٹ ہے، سندھ کے لوگوں نے ہمیشہ ن لیگ، پی ٹی آئی کو مسترد کیا ہے، ۔
پنجاب میں ن لیگ نے خدمت کی ہے تو فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں