پی ٹی آئی کا رمضان کے بعد سڑکوں پر احتجاج کا اعلان
پی ٹی آئی کا رمضان کے بعد احتجاج کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے رمضان کے بعد احتجاج اور سڑکوں پر آنے کا اعلان کر دیا۔
اڈیالہ جیل جانے سے روکنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمیں اڈیالہ جیل جانے سے روکنا قیدی کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
، ہمارے پاس انسداد دہشت گردی عدالت کا حکم نامہ موجود ہے۔
، یہ توہین عدالت اور بنیادی حقوق کے بھی خلاف ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی کہا گیا ہے آپ رکیں، جانے کا نہیں بتایا گیا، کوئی کام بھی منصوبہ بندی کے بغیر نہیں کیا جاسکتا۔
، اڈیالہ جیل میں جاری ٹرائلز کی لمبی تاریخیں ڈالی گئیں جس پر خدشات ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں