40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری خوش آئند ہے،شہباز شریف

عالمی بینک کے وفد سے ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کا 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر اظہار خیال

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری خوش آئند ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کے وفد کی ملاقات ہوئی ۔
جس میں وزیراعظم نے وفد کی پاکستان آمد پر خیرمقدم کیا۔
ملاقات کے دروان وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک اور پاکستان کی شراکت داری گزشتہ سات دہائیوں ہر محیط ہے،۔
عالمی بینک کے تعاون سے پاکستان میں بڑے منصوبے تعمیر ہوئے،۔
ان منصوبوں نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری سے استفادہ حاصل کیا۔
،عالمی بینک نے 2022 کے سیلاب کے دوران پاکستان میں متاثرہ لوگوں کی مدد کی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں