“دیوانی عدالتیں ترمیمی بل 2024: اسمبلی نے کثرت رائے سے منظور کر لیا”
دیوانی عدالتیں ترمیمی بل2024 قومی اسمبلی سے منظور، اپوزیشن کا شور شرابہ
ایوان زیریں میں دیوانی عدالتیں ترمیمی بل2024 کثرت رائے سےمنظور کر لیا گیا،۔
اپوزیشن نے شور شرابہ اور نعرے بازی کی،تاہم قومی اسمبلی میں پیش ہونے والے تمام بل منظور کر لئے گئے۔
قومی اسمبلی میں ہونے والے اجلاس کی صدرارت قومی اسمبلی اسپیکر سردار ایازصادق نے کی، ۔
جس میں وقفۂ سوالات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں ہیومن اسمگلنگ کی روک تھام ترمیمی بل2025 بھی کثرت رائے سے منظور کیا گیا ۔
سول سرونٹس ترمیمی بل 2025وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی جو کثرت رائے سے منطور ہو گیا۔
مجموعی طور پر قومی اسمبلی نے 5 بل کی منظوری دی جن میں امیگریشن ترمیمی بل 2025، مہاجرین کی اسمگلنگ کا تدارک ترمیمی بل 2025، ہیومن اسمگلنگ کی روک تھام ترمیمی بل 2025، پاکستان ساحلی محافظین ترمیمی بل 2024 اور دیوانی عدالتیں ترمیمی بل شامل ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں