7بے گناہ لوگوں کے قتل پر شدید افسوس ہے:بلاول بھٹو

“7 بے گناہ لوگوں کے قتل پر شدید افسوس ہے: بلاول بھٹو کی مذمت”

:چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےبارکھان میں پیش آنے والے قتل کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
بلاول کا کہنا ہے کہ بارکھان میں7بے گناہ لوگوں کے قتل پر شدید افسوس ہے۔
، دہشتگرد ہر ممکن کو شش کر رہے ہیں کہ ملک کا نظام خراب ہو،یہ انتہا پسند افراد ملک و قوم کے دشمن ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ لوگ نہیں چاہتے کہ بلوچستان میں امن قائم رہے۔
، ان دہشتگردوں کو قانون سخت سزا دے،جاں بحق ہونے والے افراد کے بلند درجات اور انکے گھر والوں کے لئے صبر کی دعا کرتا ہوں۔
خیال رہے کہ گزشتہ رات بلوچستان میں بارکھان کی تحصیل رکھنی میں نامعلوم مسلح افراد نے شناختی کارڈ دیکھ کرسات مسافروں کو بس سے اتارکر قتل کر دیا تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں