ہمارا نظام انحطاط کا شکار ہے، جدید نظام سے انصاف کی فراہمی: وزیراعظم کا بیان
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ کئی دہائیوں سےہمارانظام انحطاط کاشکار ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مقدمات کی تفویض اور انتظامی نظام کےاجراکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظام کےاجرامیں تعاون کرنے پر کینیڈا اور اقوام متحدہ کے مشکور ہیں۔
وزیراعظم نے مقدمات تفویض وانتظامی نظام کے اجرا پر وزیرقانون اور ٹیم کومبارکباد دیتے ہوئےکہا کہ مقدمات کی تفویض اور انتظام کا جدید نظام وقت کاتقاضا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ نیانظام شفافیت اوربروقت انصاف کی فراہمی میں اہم کرداراداکرےگا،۔
ملک بھر میں سائلین، درخواست گزار شفاف اور تیز ترانصاف کےخواہاں تھے۔
جدید ٹیکنالوجی سے لیس نظام مقدمات کے ٹریک اینڈٹریس میں معاون ثابت ہوگا،۔
ایف بی آر میں ٹریک اینڈٹریس سسٹم متعارف کرانےکا مقصد ٹیکس کاحصول تھا۔
، بدقسمتی سےماضی میں ٹریک اینڈٹریس سسٹم کادرست استعمال نہیں کیاگیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں