ملتان ڈویژن کی مویشی منڈیوں میں اوور چارجنگ پر سخت ایکشن کا حکم

کمشنر ملتان کا مویشی منڈیوں میں اوور چارجنگ کے خلاف سخت اقدامات

ملتان( خصوصی رپورٹر )کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ڈویژن کی 10 مویشی منڈیوں میں اوور چارجنگ پر سخت ایکشن کے احکامات جاری کردیے۔
انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو مویشی منڈیوں میں نرخوں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
کمشنر عامر کریم خاں نے مویشی منڈیوں میں سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں، بیوپاریوں کے زائد قیمتوں کی شکایت پر فوری ایکشن لیا جائے۔
کیٹل مارکیٹ، منڈیوں کے قیام کا مقصد خریداروں ، بیوپاریوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
ماڈل کیٹل مندی حکام کو صرف سرکاری فیس وصولی کی ہدایت کی ہے۔
کمشنر عامر کریم خاں نے منڈیوں میں صفائ کی صورتحال بہتر بنانے کے بھی احکامات دیے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں