“ساحر حسن کو جیل بھیج دیا گیا: منشیات برآمدگی کیس میں جسمانی ریمانڈ مکمل”

“کراچی: ساحر حسن کو جیل بھیجنے کا فیصلہ، منشیات برآمدگی کیس میں اہم پیشرفت”

’مجھ پر صرف الزامات ہیں‘، ساحر حسن کو جیل بھیج دیا گیا
کراچی کی سینٹرل جیل کے جوڈیشل کمپلیکس میں واقع جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے معروف اداکار کے بیٹے اداکار ساحر حسن کو منشیات برآمدگی کیس میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جیل بھیج دیا۔
مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تفتیش کے دوران منشیات ریکٹ کے بارے میں انکشاف ہونے کے بعد گرفتار ملزم ساحر حسن کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے ملزم ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کے مقدمے میں اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی جانب سے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا مسترد کر دی۔
اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو مقدے کا چالان پیش کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں