“ماہ رمضان میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی”

“ماہ رمضان میں موسم کیسا ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی اور خبرداریاں”

ماہ رمضان میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
محکمہ موسمیات نے رمضان کے پہلے عشرے میں موسم بہتر رہنے کی پیشگوئی کی ہے تاہم آخری عشرہ میں کراچی میں ہیٹ ویو کا امکان ظاہر کردیا۔
محکمہ موسمیات کے میڈیا فوکل پرسن انجم نذیر ضیغم کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا آغاز معتدل موسم سے ہوگاأ
مگر رمضان کے آخری ایام میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
رمضان کے دوران سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی موسم گرم رہ سکتا ہے أ
جب کہ صوبے کے جنوبی علاقوں میں رمضان کے آخری عشرے میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک جاسکتا ہے۔
پنجاب میں رمضان المبارک میں موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہےأ
، پہلے عشرے میں بارش متوقع ہے اور بارش سے درجہ حرارت 22 ڈگری تک رہنے کا امکان ہےأ
جب کہ 15 ویں روزے کے بعد درجہ حرارت 30 ڈگری تک جائے گا۔
واضح رہے کہ ترجمان سپارکو کی جانب سے بتایا گیا کہ پاکستان میں یکم رمضان 2 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں