“امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مناسب وقت پر ماسکو جانے کیلئے تیار ہیں”
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ مناسب وقت پر ماسکو جانے کیلئے تیار ہوں۔
وائٹ ہاؤس میں فرانسیسی ہم منصب صدر ایمینوئل میکرون کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ نے کہا روس یوکرین جنگ روکنے پر بہت زیادہ پیشرفت ہوئی ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہم روس اور یوکرین کیساتھ جنگ کوختم کرنےکی کوشش کررہےہیں،۔
ہم ہفتوں کے مختصرعرصےمیں ایک طویل سفر طےکرچکے ہیں۔
ڈونلڈٹرمپ نے پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا کہ ہم ایک معاہدہ کرنےکے بہت قریب پہنچ رہےہیں،۔
امریکہ نے یوکرین پر350 ارب ڈالرخرچ کیے، یہ بہت بڑی رقم ہے، یہ بائیڈن انتظامیہ کی غلطی تھی۔
امریکی صدر نے کہا کہ یورپیوں نے یوکرین پر100بلین ڈالرخرچ کیےہیں، ۔
یورپ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ مزید جنگ نہ ہو، افسوسناک بات ہےکہ ایساہوا، یہ جنگ کبھی نہ ہوتی اگر میں صدرہوتا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں