“وزیراعظم شہباز شریف کا ازبکستان دورہ: تاشقند میں یادگارِ آزادی پر حاضری”

“شہباز شریف نے تاشقند میں یادگارِ آزادی پر پھول چڑھائے”

وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ ازبکستان کے دوران میزبان ہم منصب عبداللہ عاریپوف کے ہمراہ دارالحکومت تاشقند میں یادگارِ آزادی پر حاضری دی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلٰی سطح وفد کے ہمراہ یادگار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔
جبکہ ازبکستان کی ترقی اور چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت کو بھی سراہا۔
وزیر اعظم کو ازبک قوم کی 3000 سالہ تاریخ اور اُس کے ہیروز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ازبکستان پاکستان کی آزادی و ترقی کی جدوجہد کیساتھ مماثلت رکھتا ہے۔
اور آزادی کی یادگار ازبک عوام کے حوصلے اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پکستان اور ازبکستان امن، خوشحالی اور علاقائی روابط کیلئےمشترکہ وژن رکھتے ہیں۔
جبکہ میرا دورہ مشترکہ اقدار اور روشن مستقبل کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں