“پاکستان میں سیاسی استحکام سے ترقی ممکن ہے، احسن اقبال کا خطاب”
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں ترقی کی کنجی سیاسی استحکام ہے۔
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے حکومت سندھ کے اڑان پاکستان کی پہلی صوبائی ورکشاپ میں نمایاں تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 77 سالوں میں ہم نے کامیابی کی 3 اڑانیں کریش کی ہیں، اب چوتھی اڑان بھر رہے ہیں جس میں کامیابیاں مل رہی ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ برآمدات، انرجی، مہنگائی اور اسٹاک سمیت کئی اشاریے بہتر ہوئے ہیں، ۔
اس وقت ہمیں کسی سیاسی لانگ مارچ کی نہیں بلکہ اقتصادی لانگ مارچ کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے،۔
صوبہ سندھ دور حاضر کی سب سے بڑی موسمیاتی آفت کا شکار ہوا ہے،۔
2022 کے سیلاب میں صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں