“ملک ریاض، علی ریاض اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری”

“احتساب عدالت نے ملک ریاض اور علی ریاض کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے”

ملک ریاض اور علی ریاض کے وارنٹ گرفتاری جاری
احتساب عدالت کراچی میں بحریہ ٹاؤن کی غیر قانونی اراضی ریفرنس میں ملزم ملک ریاض، علی ریاض اور زین ملک سمیت 10 ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
احتساب عدالت کراچی میں بحریہ ٹاؤن کی غیر قانونی اراضی کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔
ملزم ملک ریاض، علی ریاض اور زین ملک سمیت 10 ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔
احتساب عدالت نے سماعت پندرہ اپریل تک ملتوی کردی۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ دو ملزموں نے سندھ ہائیکورٹ سے حکم امتناعی حاصل کررکھا ہے۔
، 10 ملزموں کو عدالتی سمن کی تعمیل نہیں ہوئی۔ ملک ریاض راولپنڈی کے دو ریفرنس میں مفرور ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں