“سوڈان میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، ہلاک ہونے والوں میں فوجی اور شہری شامل”
سوڈان میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 46 افراد ہلاک
ہلاک ہونے والوں میں فوجی اہلکاروں کے علاوہ عام شہری بھی شامل ہیں، خبر ایجنسی/ فوٹو رائٹرز
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے قریب فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوڈانی فوجی طیارہ منگل کے روز خرطوم کے قریب تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق حادثےکے نتیجے میں 46 افراد ہلاک ہوگئے جن میں فوجی اہلکاروں سمیت عام شہری بھی شامل ہیں۔
سوڈانی میڈیا کا بتانا ہے کہ فوجی طیارہ ایک عام شہری کے گھر پر جاگرا اور تباہ ہوا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں