“نیویارک انتظامیہ نے روز ویلیٹ ہوٹل کی لیز ختم کرنے کا فیصلہ کیا”
پاکستان اور نیو یارک سٹی کے حکام مین ہیٹن میں واقع روز ویلٹ ہوٹل کے مستقبل کے بارے میں بات چیت شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔
جب شہر کے میئر نے اس معاہدے کو جلد ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں اس اہم جائیداد کو پناہ گزینوں کے لیے پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
1924 میں کھولے گئے اس ہوٹل کا نام سابق امریکی صدر تھیوڈور روزویلٹ کے نام پر رکھا گیا ہے۔
، یہ شہر کے مرکزی ریلوے اسٹیشن گرینڈ سینٹرل ٹرمینل کے بغل میں واقع ہے۔
2023 میں ہوٹل کی مالک پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے نیویارک شہر کی انتظامیہ کے ساتھ 22 کروڑ ڈالر کی 3 سالہ لیز کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
لیز کے تحت جون 2026 تک ہوٹل کا کنٹرول شہر کے پاس ہونا تھا جس کے بعد اسے پی آئی اے کے حوالے کر دیا جائے گا،۔
یہ انتظام ابتدائی طور پر امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر انسانی بحران کی وجہ سے نیویارک پہنچنے والے تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں