“وزیر خزانہ کا بیان: ٹیکس پالیسی کا اختیار ایف بی آر سے فنانس ڈویژن کو منتقل”
ٹیکس پالیسی کا اختیار فنانس ڈویژن کو منتقل کردیا، وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ٹیکس پالیسی کا اختیار فنانس ڈویژن کو منتقل کردیا گیا ہے۔
پشاور میں چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کا مقصد سہولتیں فراہم کرنا ہے۔
، جتنی انسانی مداخلت کم ہوگی اتنی ہی کرپشن میں بھی کمی آئے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ایف بی آر پر عوام کا اعتماد بحال کیا جائے۔
کوشش ہے کہ ٹیکس اتھارٹی میں شفافیت یقینی بنائی جائے، اس حوالے سے تمام اصلاحات آپ کے سامنے ہیں۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایف بی آر میں ایک بڑا اسٹرکچرل قدم لیا ہے۔
، جس کے تحت ٹیکس پالیسی آفس کو ایف بی آر سے فنانس ڈویژن منتقل کردیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے کابینہ نے منظوری بھی دے دی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں