“عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ہارنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو نہیں بدلا جا سکتا”

“عاقب جاوید نے چیمپیئنز ٹرافی کے بعد ٹیم پر اعتماد ظاہر کیا، کہا ‘ہارنے پر ٹیم بدل دیں’ نہیں ہو سکتا”

یہ نہیں ہوسکتا کہ ہارنے پر ٹیم بدل دیں، عاقب جاوید
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ عاقب جاوید نے چیمپیئنز ٹرافی میں بدترین شکستوں کا سامنا کرنے والی ٹیم کو بہترین ٹیم قرار دے دیا، ۔
کہتے ہیں چیمپیئنز ٹرافی میں جو ٹیم کھلائی یہی بہترین ٹیم تھی، سابق کرکٹرز ٹی وی پر اپنا کام کر رہے ہیں ہمیں اپنا کرنے دیں، ۔
یہ نہیں ہوسکتا کہ ہارنے پر پوری ٹیم بدل دیں اور انڈر 19 کو کھلا دیں، بھارت کے علاوہ کسی اور سے ہارتے تو شاید اتنی باتیں نہ ہوتیں۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں جو ٹیم کھلائی یہی بہترین اور ممکنہ ٹیم تھی۔
، پاکستان کرکٹ میں تبدیلی لانی ہے، اس عمل کو کوئی روک نہیں سکتا۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹیم سے موازنہ کرلیں شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف بہترین باؤلر ہیں۔
، بابر اعظم کے متبادل ہمارے پاس کیا آپشن ہے؟ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاک-بھارت میچ میں تجربہ چلتا ہے۔
، ہماری پوری ٹیم نے 400 کے قریب میچز کھیلے ہیں۔
جبکہ بھارتی ٹیم 1500 ون ڈے کھیل چکی ہے، ٹیم میں نئے کھلاڑی ہوں تو یقیناً دباؤ ہوتا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں