انوکھا انتقام،بجلی کنکشن کاٹنے پر بلدیہ نے میپکو کمپلیکس کے سامنے گندگی کے ڈھیر لگا دیئے

“میپکو کمپلیکس کے سامنے کوڑا کرکٹ: بلدیہ کے اہلکاروں کا انوکھا انتقام”

ملتان ( سپیشل رپورٹر)بلدیہ کا بجلی کا کنکشن کاٹنے پر بلدیہ کے اہلکاروں کا میپکو سے انوکھا انتقام،میپکو کمپلیکس کے سامنے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگا دیئے۔
، نادہندگی پر میونسپل کمیٹی کا بجلی کا کنکشن کاٹنا میپکو کو مہنگا پڑگیا،بجلی بند کرنے پر میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں نے میپکو کمپلیکس کے سامنے گند کی ٹرالیاں پھینک دیں۔
بھاری مقدار میں گند کی وجہ سے عملے اور صارفین کو دفتر آنے جانے میں اور اہالیان علاقہ کو بھی آمدورفت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
معاملے کے خلاف میپکو اہلکاروں نے احتجاج کیا ہے، جبکہ ترجمان میپکو سرکل مظفرگڑھ کا کہنا ہے کہ میپکو نے سرکاری اداروں سے بجلی کے بلوں کی وصولی کی مہم شروع کی ہوئی ہے۔
میونسپل کارپوریشن مظفرگڑھ ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کی نادہندہ ہے، اس لئے بلدیہ کی بجلی کا کنکشن کاٹنا پڑا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں