“ملتان ریجن پولیس کانسٹیبلز کی بھرتی: 312 امیدواروں میں سے 33 کامیاب”
ملتان (کرائم رپورٹر) ملتان ریجن ملتان ، وہاڑی ، خانیوال اور لودھراں میں پولیس کانسٹیبلز اور لیڈی کانسٹیبلز کی بھرتی کا عمل جاری ہے ۔ دوڑ، پیمائش کے بعد اگلہ مرحلہ ریویو بورڈ کا منعقد کیا جاتا ہے جس میں امیدوار اپنی قد چھاتی کی پیمائش دوبارہ کروانے کے لئے درخواست دیتا ہے۔
اس سلسلے میں پولیس لائن ملتان میں ریویو بورڈ منعقد کیا گیا جس میں 312 امیدواروں میں سے 274 حاضر آ ئے۔ جن میں ملتان سے 176, وہاڑی 28 اور خانیوال سے 107 امیدوار شامل تھے ۔ 9 خواتین بھی شامل تھیں۔ ان میں سے 33 امیدوار پاس ہوئے ۔
جن میں 9 خواتین بھی شامل ہیں کامیاب ہوئیں۔ 36 امیدوار غیر حاضر رہے، ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے ریویو بورڈ کی نگرانی کی ۔ سٹی پولیس آ فیسر صادق علی ڈوگر ، ایس ایس پی ریجنل انوسٹیگیشن برانچ محمد نعیم شاہد ، چیف ٹریفک آفیسر موارہن خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر میاں عبد الرحیم لانگ ودیگر افسران بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر آ ر پی او کا کہنا تھا کہ میرٹ اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ جو امیدوار بھرتی کے تمام مراحل میں کامیاب ہو گا وہی آ گے آ ئے گا کسی کی حق تلفی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ تمام کامیاب امیدواروں کا اب تحریری امتحان لیا جائے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں