امراضِ قلب ادویات کی گھروں تک فراہمی کیلئے پاکستان پوسٹ آفس کی خدمات حاصل

“پاکستان پوسٹ کے ذریعے ادویات کی فراہمی: ملتان کے دل کے مریضوں کے لیے نیا انتظام”

ملتان(جنرل رپورٹر)دل کے مریضوں کی ادویات ان کے گھروں کی دہلیز تک فراہم کرنے کے لئے ٹی سی ایس سے معاہدہ ختم۔
اب پاکستان پوسٹ آفس یہ خدمات سر انجام دے گا اس بارے میں ایم ایس کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ ملتان ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر پانچ سو مریضوں کی ادویات کے باکس پاکستان پوسٹ آفس کے زریعے سے مریضوں کے گھروں کے پتہ پر فراہم کئے جا رہے ہیں۔
ایک ہفتے تک یہ تعداد بڑھ کر ایک ہزار کر دی جائے گی اور پھر ایک مہینے تک کارڈیالوجی ہسپتال ملتان میں رجسٹرڈ تمام متیضوں کی ادویات ان کے گھروں کے پتہ پر ہی بھجوائی دی جائیں گی تاکہ مریضوں کو ادویات کے حصول میں کوئی پریشانی نہ اٹھانی پڑے۔
اور ان کو گھر پر ہی تمام تر ادویات مل سکیں اس حوالے سے ہم نے مریضوں کا تمام تر ریکارڈ مکمل کر لیا ہے اور ان کے کوائف پاکستان پوسٹ آفس کو بھجوا دیئے ہیں۔
ہماری کوشش ہے کہ ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آنے والے ہر مریض کو بہتر اور معیاری سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کو اپنے علاج معالجے میں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں