چینی کی قیمت میں اضافہ: رمضان سے قبل ذخیرہ اندوز سرگرم

رمضان سے قبل چینی کی قیمت میں اضافہ

رمضان المبارک سے قبل ذخیرہ اندوز سرگرم، چینی کی قیمت میں اضافہ
وفاقی حکومت اور شوگر ملز مالکان کی جانب سے ملک بھر میں چینی 130 روپے فی کلو فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
، تاہم رمضان المبارک سے قبل چینی کی ہول سیل قیمت میں اضافہ جاری ہے۔
کراچی میں خوردہ فروش چینی کی قیمت پہلے ہی 160 روپے فی کلو وصول کر رہے ہیں۔
، ان کا کہنا ہے کہ وہ ہول سیل نرخوں میں بار بار اضافہ برداشت نہیں کر سکتے۔
، کیونکہ گزشتہ چند دن سے 50 کلو گرام کے تھیلے کی قیمت میں مسلسل 150 سے 200 روپے فی بوری کا اضافہ ہوا ہے۔
کراچی ہول سیلرز گروسرز ایسوسی ایشن (کے ڈبلیو جی اے) کے چیئرمین رؤف ابراہیم نے کہا کہ گزشتہ 3 سے 4 دن میں ہول سیل ریٹ 13 روپے بڑھ کر 154 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔
، کیونکہ سٹے باز اور سرمایہ کار رمضان کے دوران غیر متوقع منافع کمانے کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں۔
، چینی کی طلب 5 لاکھ 50 ہزار ٹن سے بڑھ کر 11 لاکھ ٹن ہو گئی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں