لیبیا کشتی حادثہ: پاکستانیوں کی میتوں کی وطن واپسی، وفاقی وزیر کا اظہار افسوس
اسلام آباد: لیبیا کشتی حادثہ میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن پہنچا دی گئیں۔
وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر پاکستانیوں کی میتیں وصول کیں۔
جب کہ بعد ازاں میتوں کو پشاور پہنچادیا گیا۔
پولیس حکام کہنا ہے کہ لبیاکشتی حادثےمیں جاں بحق افرادکاتعلق کرم سےتھا جب کہ حادثےمیں خیبرپختونخواکے16افراد شامل تھے۔
اس موقع پر ریاض پیرزادہ نے کہا کہ اس افسوسناک موقع پر لواحقین کے غم میں شریک ہوں۔
، 5 فروری کوپیش آئے سانحے نے ملک کے کئی خاندانوں کو سوگ میں ڈال دیا۔
، حکومت متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن سطح پر کھڑی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں