رانا ثنا اللہ کی پیپلز پارٹی کے تحفظات پر وضاحت: اتحاد قائم رکھنے کی اہمیت
وزیر اعظم کے معاون خصوصی رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ میں مینٹور 50 سے 60 لاکھ روپے تنخواہ لے رہے ہیں۔
لیکن انہیں پتہ ہی نہیں کہ ان کا کام کیا ہے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا ہے۔
اور حکومت کی ایک سال کی کارکردگی ہرلحاظ سے بہتر ہے۔
کابینہ میں نئے وزرا کی شمولیت سے متعلق سوال پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا نئے وزرا کی شمولیت سے حکومت کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔
، حکومت نے معاملات کو ٹھنڈا کرنا ہوتا ہے اور سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوتا ہے۔
پیپلز پارٹی کے تحفظات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا اتحاد کو قائم رکھنا ان کی اور ہماری بھی مجبوری ہے۔
، پیپلز پارٹی کو پتا ہےکہ نہ ہمارے بغیر وہ حکومت بنا سکتے ہیں اور نا ان کے بغیر ہم حکومت چلا سکتے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں