سعودی عرب میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان: بینکنگ سیکٹر کے اوقاتِ کار بھی جاری

سعودی سینٹرل بینک نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

سعودی عرب میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان
سعودی سینٹرل بینک نے بینکنگ سیکٹر میں رمضان المبارک کے ایام میں اوقاتِ کار اور عید الفطرکی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک میں ملک کے تمام بینکوں میں کام کا آغاز صبح 10 بجے جبکہ اختتام سہ پہر 4 بجے ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق سینٹرل بینک کی جانب سے عیدالفطر کی تعطیلات کے حوالے سے کہا گیا کہ یکم شوال بروز اتوار 30 مارچ سے عیدالفطر کی تعطیلات کا آغاز ہو گا۔
اور 4 شوال بمطابق بدھ 2 اپریل تک جاری رہیں گی۔
رپورٹس کے مطابق عیدالاضحی کی تعطیلات کا آغاز جمعرات 9 ذوالحجہ 1446 بمطابق 5 جون 2025 سے ہوگا اور 10 جون 2025 تک جاری رہیں گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں