پنجاب میں بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن کا فوری قانون سازی کا حکم
کوئی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے تیارنہیں؟
اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہےکہ بدقسمتی سے کوئی بھی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے تیارنہیں۔
الیکشن کمیشن میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق سماعت ہوئی۔
جس دوران الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو فوری انتخابات یقینی بنانے کے لیے قانون سازی جلد مکمل کرنے کا حکم جاری کیا۔
دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے کہا کہ جب بھی الیکشن کمیشن اپنی تیاریاں مکمل کرتا ہے تو صوبائی حکومتیں قوانین میں ترامیم کردیتی ہیں۔
،بدقسمتی سے کوئی بھی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے تیارنہیں۔
سماعت کے دوران سیکرٹری الیکشن کمیشن نے مؤقف اپنایا کہ صوبے نے 5 مرتبہ انتخابی قوانین تبدیل کیے اور شیڈول کے باوجود صوبے میں بلدیاتی انتخابات ممکن نہ ہوسکے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں