خیبرپختونخوا میں گندم کی خریداری میں کرپشن کے ہوشربا انکشافات

خیبرپختونخوا کی گندم خریداری مہم میں کرپشن کی تحقیقات شروع، قومی خزانے کو نقصان

گندم کی خریداری میں خیبرپختونخوا حکومت کی بدعنوانی کے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔
ذرائع کے مطابق 8 فروری فروری 2025 کو خیبرپختونخوا حکومت نے گندم خریداری مہم شروع کی،۔
اس مہم کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے 30ہزار میٹرک ٹن گندم خریدنے کی اجازت دی گئی۔
خریداری کی قیمت 9700 روپے فی 100 کلوگرام (97000 روپے فی میٹرک ٹن) مقرر کی گئی۔
خریداری کی قیمت 9700 روپے فی 100 کلوگرام (97000 روپے فی میٹرک ٹن) مقرر کی گئی، خریداری کی یہ قیمت پنجاب اور بلوچستان کی قیمتوں سے کہیں زیادہ تھی۔
اس مہم کے دوران 30 ہزار میٹرک ٹن میں سے 24,505.7 میٹرک ٹن گندم محکمہ خوراک ڈی آئی خان نے خریدی ، ۔
خیبرپختونخوا حکومت کی اس گندم کی خریداری کے دوران متعدد بے ضابطگیاں اور بدعنوانی سامنے آئی ہیں۔
جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں