پنجاب حکومت کی کارکردگی پر عظمیٰ بخاری کا بیان، مخالفین کو گہرے تحفظات
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی کچھ لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو ایک سال مکمل ہوا،۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی حکومت کا ایک بھی منصوبہ ادھورا نہیں ہے، کوئی بھی منصوبہ ایسا نہیں کہ کہا جارہا ہو شرو ع کریں گے،۔
ہر منصوبے کا بتانے کیلئے دروازے پر دستک نہیں دی جاتی۔انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی کو پنجاب حکومت کی کارکردگی سے بہت مسئلہ ہورہا ہے،۔
عثمان بزدار کو اپنا تعارف کرانے کیلئے شہبازشریف کے نام کی ضرورت پڑتی تھی،۔
پی ٹی آئی والے اپنے دور حکومت میں مریم نواز کو والد کے سامنے گرفتار کرنے میں مصروف تھے،۔
پنکی اور گوگی کا رشوت کا بازار گرم تھا، ان کے دور میں ہرعہدے کا ایک ریٹ مقرر تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں