میاں نواز شریف کی اہم ملاقاتیں، خیبرپختونخواہ میں ن لیگ کو مزید فعال بنانے کی حکمت عملی
مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کیں۔مل
اقات میں انہوں نے خیبرپختونخواہ (کے پی کے) میں پارٹی کی تنظیم سازی کرنے اور اس کو فعال بنانے کے لئے خصوصی ہدایات جاری کیں۔
ملاقات میں پارٹی پوزیشن اور خیبرپختونخواہ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میاں نواز شریف نے خیبرپختونخواہ میں اے این پی کے رہنما زاہد خان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کو سراہا اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں سے کہا کہ وہ پارٹی کی تنظیم کو مزید مستحکم کرنے اور عوامی سطح پر ن لیگ کی موجودگی بڑھانے کے لیے کام کریں۔
ن لیگ کی خیبرپختونخواہ تنظیم کی صدر نے نواز شریف کو گلگت بلتستان انتخابات کے بارے میں بریفنگ دی،۔
جس پر نواز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کے رہنماؤں نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ صوبے کے مختلف اضلاع کا دورہ کریں۔
تاکہ پارٹی کی مقبولیت اور عوامی رابطہ مزید مستحکم ہو سکے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں