نجی شعبے نے بینکوں کا 48 فیصد قرض ایک ماہ میں واپس کر دیا

بینکوں کا قرض واپس کرنے میں نجی شعبے کی رفتار اور مارکیٹ کی صورتحال

نجی شعبے نے ایک ماہ میں بینکوں کا 48 فیصد قرض اتار دیا
بینکوں نے ایک ماہ کے اندر نجی شعبے کو دی گئی رقم کا تقریباً 48 فیصد واپس لے لیا، ۔
جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نجی شعبے کے پاس نئے آئیڈیاز یا وینچرز کے ساتھ مارکیٹ میں آنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
یکم جولائی 2024 سے 17 جنوری 2025 تک نجی شعبے نے بینکوں سے 13 کھرب 98 ارب روپے کا قرضہ لیا، ۔
لیکن سال 2024 کے آخری دو ماہ (نومبر اور دسمبر 2024) میں بینکوں نے زیادہ تر قرضے ایڈوانس ٹو ڈپازٹ ریشو 50 فیصد برقرار رکھنے کے لیے دیے تاکہ اس میں ناکامی کے جرمانے سے بچ سکیں۔
اسٹیٹ بینک کے تازہ ترین اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ نجی شعبے کو دی گئی رقم کی تیزی سے واپسی ٹیکس کی ادائیگی سے بچنے کے لیے ایک عارضی انتظام تھا۔
اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ نجی شعبہ بینکوں کی طرف سے دی گئی رقم کو استعمال کرنے کے لیے پروجیکٹس کے لیے تیار نہیں ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں