“بابر اعظم نے 123 اننگز میں 6000 رنز کا سنگ میل عبور کیا”
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے 6000 تیز ترین ون ڈے رنز کا ریکارڈ برابر کردیا ۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کیخلاف سہ ملکی سیریزکے ون ڈے کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کیے ہیں۔
، بابر نے 123 اننگز میں چھ ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔
بابراعظم ون ڈے فارمیٹ میں 6 ہزار بنانے والے مجموعی طور پر 11ویں پاکستانی کرکٹر ہیں۔
، اس فہرست میں سابق کپتان انضمام الھق 11 ہزار 701 رنز کیساتھ ٹاپ پر موجود ہیں۔
، انکے بعد محمد یوسف (9,554) اور سعید انور (8,824) کیساتھ دوسرے تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے بھی 123 اننگز میں چھ ہزار رنز مکمل کیے تھے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں