“ہرنائی دھماکا: 11 مزدور جاں بحق، وزیراعظم اور صدر کی مذمت”

“ہرنائی میں دھماکا، 11 مزدور جاں بحق: وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مذمت”

ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکا، 11 مزدور جاں بحق
بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقہ شاہرگ میں دھماکے کے نتیجے میں 11مزدور جاں بحق ہو گئے۔
، واقعے پر صدر مملکت، وزیراعظم، وفاقی وزیرداخلہ اور وزیراعلٰی بلوچستان نے مذمت کی ہے۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں گاڑی پرآئی ای ڈی میں دھماکا ہوا۔
، لیویز کا کہنا ہے کہ دھماکا کان کنوں کی گاڑی پر ہوا۔لیویز کے مطاق دھماکے میں 11افراد جاں بحق جبکہ گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔
، واقعے میں 7 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق مزدوروں کا تعلق سوات سے ہے۔
ڈپٹی کمشنرہرنائی کا کہنا ہے کہ جاں بحق اورزخمی کان کن مزدورتھے، لاشیں اورزخمی کو بی ایچ یو شاہرگ منتقل کیاگیا ہے۔
صدرمملکت اور وزیراعظم کی مذمتصدرمملکت آصف زرداری نے بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں دھماکے کی مذمت کی ہے اور دھماکے کے نتیجےمیں مزدوروں کی وفات پر اظہارافسوس کیا ہے۔
صدرنے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اوردھماکے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
، انھوں نے دہشگردی کے خاتمے تک کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں