“کبری خان اور گوہر رشید نے مکہ مکرمہ میں نکاح کر لیا”
کبری خان اور گوہر رشید رشتہ ازدواج میں منسلک ہو
پاکستان شوبرانڈسٹری کی معروف اداکارہ کبری خان اورگوہر رشید مکہ مکرمہ میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں،۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کبری خان اور گوہر رشید کی مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے احاطے میں احرام باندھے ہوئےتصویرسامنے آئی ہے۔
،جس میں دونوں بہت خوش نظر آرہےہیں،پوسٹ کی کیپشن میں جوڑے نے بتایا کہ انکا نکاح 12 فروری بروز بدھ کو ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پوسٹ پر صارفین اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے جوڑے کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا جارہا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں